Events

Rectangle 4142

Farewell Message From Secretary Election Commission

With gratitude to the Almighty, I wish to convey that my tenure of responsibilities at the Azad Jammu and Kashmir Election Commission has drawn to a close, and I have duly reported back to my parent department. I am deeply thankful for the opportunity to have served during the General Election of 2021 and the Local Government Elections, contributing to our national cause. I extend my heartfelt appreciation to the honorable Chief Election Commissioner for his unwavering trust and complete support throughout this journey. I am equally grateful to the esteemed members of the Election Commission, particularly Respected Farooq Niaz for his invaluable guidance. This achievement would not have been possible without the relentless efforts of all officers and staff of the Election Commission, as well as the wholehearted cooperation of judicial officers from the District Judiciary, District Administration, and Police Department. I also extend my thanks to the media personnel and journalists for their positive contributions. I am indebted to the kind guidance and encouragement received from all seniors within my department. Your support has been instrumental in my professional growth.

Rectangle 4142
Rectangle 4142
Rectangle 4142
Rectangle 4142
Rectangle 4142

Meeting Between AJ&K Election Commission, AJ&K IT Board, and NADRA, to discuss the implementation of the Centralized Electoral Role System (CERS) in the AJK Election Commission.

On February 26, 2024, a significant meeting took place among key stakeholders, including the AJ&K Election Commission, AJ&K IT Board, and NADRA, to discuss the implementation of the Centralized Electoral Role System (CERS) in the AJK Election Commission. Chaired by the Secretary of AJ&K Election Commission, the meeting featured a presentation by Dr. Khalid Rafique, the Director General of AJK IT Board, who briefed attendees on the "Automation of Election Commission in AJ&K" project. The collaboration with NADRA indicated a strategic move towards leveraging technology for more efficient and transparent electoral processes. The meeting underscored a commitment to modernizing the electoral system in Azad Jammu and Kashmir through the integration of advanced systems and automation.

Rectangle 4142
Rectangle 4142
Rectangle 4142
Rectangle 4142
Rectangle 4142
Rectangle 4142

مظفرآباد(پی آئی ڈی) 27نومبر2022

مظفرآباد، آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ شروع۔ چیف الیکشن کمشنر آزادجموں وکشمیر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا اور سینئر ممبر الیکشن کمیشن راجہ محمد فاروق نیاز کا مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ۔ چیف الیکشن کمشنر نے پولنگ کے عمل کا معائنہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن محمد غضنفر خان اور الیکشن کمشنر بلدیات راجہ راشد محمود بھی انکے ہمراہ تھے۔ چیف الیکشن کمشنر نے سہیلی سرکار گرلز ہائیر سیکنڈری سکول، جامعہ کشمیر چہلہ اور گرلز ہائی سکول گوجرہ میں قائم پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا۔ ووٹرز گھروں سے باہر نکلیں ،پرامن رہیں، چیف الیکشن کمشنر کی میڈیا سے گفتگو بلدیاتی انتخابات کیلئے پاک فوج بھی سول انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ سیکورٹی کے فرائض انجام دے رہی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر عوام کا جوش وخروش دیکھ کر امید ہے ٹرن آوٹ بہت اچھا رہے گا۔ چیف الیکشن کمشنر آزادجموں وکشمیر آج آزادکشمیر کی تاریخ کا اہم دن ہے۔چیف الیکشن کمشنر شہری ضابطہ اخلاق کی پابندی کریں اور پولنگ عملے کے ساتھ تعاون کریں، چیف الیکشن کمشنر

Rectangle 4142
Rectangle 4142
Rectangle 4142
Rectangle 4142
Rectangle 4142
Rectangle 4142

مظفرآباد(پی آئی ڈی) 17نومبر2022

چیف الیکشن کمشنر آزادجموں وکشمیر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا کی زیر صدارت بلدیاتی انتخابات کے دوران امن و امان کی صورتحال اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سینئر ممبر الیکشن کمیشن راجہ محمد فاروق نیاز،چیف سیکرٹری محمد عثمان چاچڑ نے بذریعہ ویڈیو لنک اور پرنسپل سیکرٹری احسان خالد کیانی، انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر امیر احمد شیخ، سیکرٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن راجہ امجد پرویز علی خان،سینئرایڈیشنل سیکرٹری مالیات راشد حنیف، سینئر ایڈیشنل سیکرٹری قانون راجہ زاہد محمود، سیکرٹری الیکشن کمیشن محمد غضنفر خان، ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی شبیر احمد عباسی، سپیشل سیکرٹری داخلہ حمید مغل، ڈی آئی جی پولیس عرفا ن مسعود کشفی اور ڈائریکٹر اطلاعات امجد حسین منہاس ودیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں سیکورٹی انتظامات کے حوالہ سے مختلف تجاویز زیر غور لائی گئیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بلدیاتی انتخابات کے دوران پولنگ اسٹیشنز پر امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے کوآرڈینیشن اینڈ پیس کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی جن میں سرکاری ملازمین، تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندے اور معززین علاقہ شامل ہوں گے۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری، پرنسپل سیکرٹری، آئی جی پولیس، سیکرٹری سروسز اور سپیشل سیکرٹری داخلہ کی جانب سے بریفنگ دی اور حکومت کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے دوران سیکورٹی فورسز کی فراہمی سمیت دیگر امور پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔حکومت کی جانب سے اس بات کی مکمل یقین دہانی کروائی گئی کہ سیکورٹی فرورسز فراہم ہو جائیگی اور انتخابات اپنے مقررہ وقت پر27 نومبرکو ہوں گے۔اس موقع پر طے پایا کہ آئندہ اجلاس میں پولنگ کے دوران سیکورٹی انتظامات کو سیکورٹی فورسز کی میسر تعداد کو دیکھتے ہوئے حتمی شکل دی جائے گی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے حکومت کو کہا گیا کہ 21 نومبر کو ہونے والے اجلاس میں سیکورٹی فورسز و دیگر امور کے حوالہ سے حتمی طور پرآگاہ کیا جائے۔ اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا نے ہدایت کی کہ 27 نومبر کو بلدیاتی کا ہر ممکن انعقاد یقینی بنایا جائیگا، حکومت سیکورٹی فورسز کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنائے۔

Rectangle 4142
Rectangle 4142
Rectangle 4142
Rectangle 4142
Rectangle 4142
Rectangle 4142

مظفرآباد(پی آئی ڈی)19اکتوبر2022

چیف الیکشن کمشنر آزادجموں وکشمیر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا کی زیر صدارت بلدیاتی انتخابات کے انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالہ سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سینئر رکن الیکشن کمیشن راجہ محمد فاروق نیاز، چیف سیکرٹری محمد عثمان چاچڑ، انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر امیر احمد شیخ، سیکرٹری الیکشن کمیشن محمد غضنفر خان، ڈائریکٹرجنرل لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی شبیر عباسی، ڈی آئی جی پولیس راجہ شہریار سکندر، الیکشن کمشنر بلدیات راجہ راشد محمود، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ حمید مغل ودیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں انتخابات کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے کے حوالہ سے سیکورٹی فورسز کی مامورگی اور ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ کے انتظامات اور دیگر امور پر بریفنگ دی۔ چیف سیکرٹری محمد عثمان چاچڑ نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنے کے حوالہ سے حکومت آزاد کشمیر سیکورٹی فورسز کی فراہمی کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائیگی۔سیکرٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے کچھ محکمہ جات، اداروں اور سرکاری ملازمین کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی بارے شکایات کے حوالہ سے بھی اجلاس کو بریف کیا۔ چیف سیکرٹری محمد عثمان چاچڑ نے کہا کہ ضابطہ اخلاق پر سوفیصد عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا،جن انتظامی افسران کے خلاف شکایات ہیں ان کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کے حوالہ سے تمام محکمہ جات کو ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں جن سرکاری ملازمین کے خلاف شکایات ہیں ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Rectangle 4142
Rectangle 4142
Rectangle 4142
Rectangle 4142
Rectangle 4142
Rectangle 4142
Rectangle 4142
Rectangle 4142
Rectangle 4142
Rectangle 4142

مظفرآباد( پی آئی ڈی)21 ستمبر2022

آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن کی جدید ویب سائیٹ لانچ ، چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا نے بٹن دبا کر الیکشن کمیشن کی نئی ویب سائیٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پروزیراعظم آزادکشمیر کے معاون خصوصی برائے آئی ٹی چوہدری محمد اقبال، سینئر ممبر الیکشن کمیشن راجہ محمد فارو ق نیاز ، ممبر الیکشن کمیشن فرحت علی میر، سیکرٹری الیکشن کمیشن محمد غضنفر خان، ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال ڈائریکٹر جنرل آئی ٹی بورڈ ڈاکٹر خالد رفیق، الیکشن کمشنرز راجہ راشد محمود، ندیم ایوب، اشفاق عباسی،خواجہ ارشد ،آئی ٹی بورڈ اور الیکشن کمیشن کے افسران بھی موجودتھے۔معاون خصوصی برائے آئی ٹی چوہدری محمداقبال نے اس موقع پر ویب سائیٹ کے حوالہ سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ویب سائیٹ پر ووٹر کے لیے تمام مطلوبہ معلومات موجود ہیں اس حوالہ سے  تمام فیچرز ویب میں رکھے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  اب زیادہ تر لوگ موبائل سے انٹرنیٹ کا استعمال کرتے ہیں اس لیے ویب سائٹ کو موبائل فرینڈلی بنایا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی نئی ویب سائٹ ec.ajk.gov.pk آئی ٹی بورڈ کے تعاون سے ری ڈیزائن کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن ویب سائٹ پر مستقبل میں ووٹ رجسٹریشن اور چیک کرنے کی سہولت میسر کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ الیکشن کمیشن سے جاری ہونے والے روزہ مرہ نوٹیفکیشنز ، جنرل و بلدیاتی حلقہ بندی ، نقشہ جات، فیصلہ جات سمیت دیگر ویب سائٹ پر موجود ہوں گی۔

Rectangle 4142
Rectangle 4142
Rectangle 4142

مظفرآباد(پی آئی ڈی)28جولائی2022

چیف الیکشن کمشنر آزادجموں وکشمیر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریاکی زیر صدارت آزادکشمیر کے آمدہ بلدیاتی انتخابات کیلئے ضابطہ اخلاق وضع کرنے کے حوالہ سے الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں الیکشن کمیشن کی جانب سینئر ممبر الیکشن کمیشن راجہ محمد فاروق نیاز،ممبر الیکشن کمیشن فرحت علی میر نے شرکت کی جبکہ قائد حزب اختلاف چوہدری لطیف اکبر، صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزادجموں وکشمیر شاہ غلام قادر، وزیر بلدیات خواجہ فاروق احمد،صدر آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس مرزا شفیق جرال، معاون خصوصی برائے اطلاعات چوہدری محمد رفیق نیئر، سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور، سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر راجہ منصور خان، ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی جمعیت علماء اسلام جموں وکشمیر پیر مظہر سعید،مسلم لیگ ن کے رہنما ڈاکٹر مصطفی بشیر اور سردار فاروق احمد طاہر، جماعت اسلامی کے رہنما شیخ عقیل الرحمان،جموں وکشمیر لبریشن لیگ کے صدر خواجہ منظور قادر،شوکت جاوید میر، مولانا امتیا ز احمد عباسی، مولانا محمود الحسن اشرف سمیت الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کے نمائندگان نے مشاورتی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ودیہی ترقی اعجاز احمد خان، الیکشن کمشنر بلدیات راجہ راشد محمود

Rectangle 4142
Rectangle 4142
Rectangle 4142

مظفرآباد (پی آئی ڈی)27جولائی 2022

چیف الیکشن کمشنر آزادجموں وکشمیر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا کی زیر صدارت آزادکشمیرکے آمدہ بلدیاتی انتخابات کے دوران امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور سیکیورٹی فورسز کی Deploymentکے حوالہ سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سینئر رکن الیکشن کمیشن راجہ محمد فاروق نیاز، رکن الیکشن کمیشن فرحت علی میر، چیف سیکرٹری محمد عثمان چاچڑ، انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر امیر احمد شیخ، سپیشل سیکرٹری داخلہ عبدالحمید مغل، ڈی آئی جی عرفان مسعود کشفی و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنے اور سیکیورٹی فورسز کی Deploymentبارے مختلف تجاویز زیر غور لائی گئیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بلدیاتی انتخابات کے دوران سیکیورٹی فورسز کی فراہمی کے لیے حکومت پاکستان کو تحریک کی جائے گی کیونکہ سپریم کورٹ نے ایک ہی دن تینوں ڈویژنز میں پولنگ کروانے کی ہدایات جاری کی ہیں اور آزادکشمیر پولیس اس عمل کے لیے ناکافی ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ بلدیاتی انتخابات کے لیے ووٹر فہرستوں کی اپ ڈیشن و نئی حلقہ بندیوں کے بعد پولنگ سٹیشنز کی تعداد 5192ہو گئی ہے۔ گزشتہ عام انتخابات کے دوران بھی امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے اور انتخابات کے پُرامن اور صاف و شفاف انعقاد کے لیے پاکستان سے 19 ہزار سیکیورٹی فورسز کی Deploymentبارے مختلف تجاویز زیر غور لائی گئیں

Rectangle 4142
Rectangle 4142
Rectangle 4142

مظفرآباد(پی آئی ڈی)4جولائی2022

آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے ریوائزڈ پولنگ سکیم / شیڈول کی منظوری دیدی۔ چیف الیکشن کمشنر جسٹس عبدالرشید سلہریا کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن کا اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں سینئر رکن الیکشن کمیشن راجہ محمد فاروق نیاز اور رکن الیکشن کمیشن فرحت علی میر نے شرکت کی۔ بوجہ تعطیلات عیدالاضحی و سالانہ تعطیلات جوڈیشل افسران آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے ریوائزڈ پولنگ سکیم کی منظوری دی گئی۔ ریوائزڈ پولنگ سکیم کے شیڈول کے مطابق 14جولائی سے19جولائی2022تک ریٹرننگ افسران کی جانب سے پولنگ سکیم کی تیاری و موصولہ تجاویز و اعتراضات کی روشنی میںمسودہ پولنگ کی سکیم کی تیاری کی جائیگی اور20جولائی کو ابتدائی پولنگ سکیم کے مسودے کی اشاعت کی جائیگی۔ 20سے23جولائی تک ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کے پاس پولنگ سکیم کے خلاف اعتراضات / اپیلز دائر کی جا سکیں گی جبکہ 21جولائی سے 25جولائی تک ان اعتراضات / اپیلوں کی سماعت اور فیصلہ جات کیے جائیں گی۔ 26جولائی سے30تک ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کے فیصلہ کے خلاف الیکشن کمیشن کے پاس اپیلیں دائر کی جا سکیں گی اوران کی سماعت اور فیصلہ جات کیے جائیں گے۔ 31جولائی سے02اگست تکڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران الیکشن کیشن کے فیصلہ جات کی روشنی میں حتمی

Rectangle 4142
Rectangle 4142
Rectangle 4142

مظفرآباد (چیف الیکشن کمشنر آفس)25 مئی 2022

آزاد کشمیر میں آئندہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالہ سے جناب جسٹس (ر) عبد الرشید سلہریا چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں و کشمیر کی جناب محمد عثمان چاچڑ چیف سیکرٹری آزار حکومت ریاست جموں و کشمیر کے ساتھ ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں جناب راجہ محمد فاروق نیاز سینئر رکن الیکشن کمیشن، جناب فرحت علی میر رکن الیکشن کمیشن اور سردار محمد غضنفر خان صاحب سیکرٹری الیکشن کمیشن بھی شامل تھے۔ اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کے انتظامات کے سلسلہ میں فنڈز کی فراہمی اور دیگر امور زیر بحث لائے گئے۔ اس موقع پر جناب چیف سیکرٹری نے جناب چیف الیکشن کمشنر کو یقین دہانی کروائی کہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کو آزادانہ، منصفانہ اور غیرجانبدارانہ بنانے کی خاطر حکومت کی سطح سے ہرممکنہ اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے۔آزاد کشمیر میں آئندہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالہ سے جناب جسٹس (ر) عبد الرشید سلہریا چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں و کشمیر کی جناب محمد عثمان چاچڑ چیف سیکرٹری آزار حکومت ریاست جموں و کشمیر کے ساتھ ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں جناب راجہ محمد فاروق نیاز سینئر رکن الیکشن کمیشن، جناب فرحت علی میر رکن الیکشن کمیشن اور سردار محمد غضنفر خان صاحب سیکرٹری الیکشن کمیشن بھی شامل تھے۔ اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کے انتظامات کے سلسلہ میں فنڈز کی فراہمی اور دیگر امور زیر بحث لائے گئے۔ اس موقع پر جناب

Rectangle 4142
Rectangle 4142
Rectangle 4142

راولپنڈی (پی آئی ڈی) 19 دسمبر 2021

آزادجموں و کشمیر ہائی کورٹ کے چیف جسٹس صداقت حسین راجہ نے کہا ہے کہ عام انتخابات کے آزادانہ،منصفانہ اور شفاف انعقاد کے لیے جوڈیشل افسران نے دیانت داری،جرات اور پروفیشنل انداز میں اپنے بہترین فرائض سرانجام دئیے۔کسی سیاسی جماعت نے انتخابات کے حوالے سے ڈی آر اوز اور آر اوز کی طرف انگلی نہیں اٹھائی جو ہمارے لئے فخر کی بات ہے۔جوڈیشل افسران کی بہترین کارکردگی پر میرا سر فخر سے بلند ہے۔چیف جسٹس ہائی کورٹ صداقت حسین راجہ نے ان خیالات کا اظہار آزادجموں و کشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات منعقدہ 25 جولائی 2021 کو فرائض انجام دینے والے جوڈیشل افسران کے اعزاز میں جمخانہ راولپنڈی میں تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوے کیا۔اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) عبدالرشید سلہریا،سینئر ممبر الیکشن کمیشن راجہ فاروق نیاز،ممبر الیکشن کمیشن فرحت علی میر،سیکرٹری الیکشن کمیشن سردار غضنفر خان،الیکشن کمشنر سردار ندیم ایوب،الیکشن کمشنر بلدیات راجہ راشد محمود،ڈائریکٹر اطلاعات مرزا محمد بشیر جرال،ڈپٹی سیکرٹری محمد اشفاق،معاون ناظم اطلاعات خواجہ عمران الحق سمیت جوڈیشل افسران موجود تھے۔اس موقع پر مہمان خصوصی چیف جسٹس ہائی کورٹ جسٹس صداقت حسین راجہ نے انتخابات کے دوران فرائض انجام دینے والے جوڈیشل افسران کو ان کی اعلی کارکردگی پر شیلڈز اور تعریفی اسناد دیں۔اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) عبدالرشید سلہریا نے چیف جسٹس ہائی کورٹ صداقت حسین راجہ اور جوڈیشل افسران کا شکریہ ادا کیا اور ان کے تعاون اور کردار کو سراہا۔ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس صداقت حسین راجہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا شکریہ کہ انہوں نے جوڈیشل افسران کی خدمات کو تسلیم کرتے ہوے اس تقریب کا انعقاد کیا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن ایک مشکل مرحلہ ہوتا ہے میں آزادانہ،منصفانہ اور شفاف انتخابات کرانے میں معاونت پر جوڈیشل افسران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ آپ نے جرات،ہمت سے اپنے فرائض انجام دئیے جس پر جوڈیشری کے سربراہ کے طور پر میرا سر فخر سے بلند ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈی آر اوز اور آر اوز نے بہترین کام کیا میں اس موقع پر الیکشن کمیشن کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا ہمارے لئے یہ فخر کی بات ہے کہ کسی بھی سیاسی جماعت نے الیکشن کے حوالے سے ڈی آر اوز اور آر اوز کی طرف انگلی نہیں اٹھائی یہ ہمارے لئے ایک اعزاز کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ جوڈیشل افسران انتہائی قابل،دیانت دار اور دلیر ہیں یہ خصوصیات انہیں دیگر شعبوں سے ممتاز کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے اپنی ڈسٹرکٹ جوڈیشری پر فخر ہے۔ سینئر ممبر الیکشن کمیشن راجہ فاروق نیاز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ الیکشن کمیشن کے افسران اور جوڈیشل افسران نے عام انتخابات کو آزادانہ،منصفانہ اور شفاف بناے کیلیے بہترین انداز میں کام کیا۔انہوں نے کہا کہ تقریب کا مقصد جوڈیشل افسران کی حوصلہ افزائی ہے۔انہوں نے کہا کہ انتخابات ایک مشکل مرحلہ ہوتا ہے ڈی آر اوز اور آر اوز نے بہترین کام کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم آپ کے کام کو سراہتے ہیں اور اسے خراج تحسین پیش کرتے ہیں اس تقریب کا انعقاد اسی مقصد کیلیے کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ نے اہم اور حساس ذمہ داری کو احسن انداز میں مکمل کی آپ سب مبارکباد کے مستحق ہیں۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ فیصل مجید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ انتخابات کے دوران فرائض انجام دینے والے جوڈیشل افسران کے اعزاز میں تقریب پر چیف جسٹس ہائی کورٹ اور چیف الیکشن کمشنر کے مشکور ہیں۔انہوں نے کہا کہ انتخابات میں جوڈیشل افسران نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اس دوران چیف جسٹس عدالت عالیہ اور چیف الیکشن کمشنر کا بھرہور تعاون حاصل رہا جس پر ہم ان کے مشکور ہیں۔شیلڈز اور تعریفی اسناد وصول کرنے والے جوڈیشل افسران میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر مظفرآباد) منیر احمد فاروقی، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (ڈسٹرک ریٹرننگ آفیسر جہلم ویلی) راجہ راشد نسیم خان، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (ڈسٹرک ریٹرننگ آفیسرنیلم) راجہ اطہر علی خان، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (ڈسٹرک ریٹرننگ آفیسرپونچھ)راجہ امتیاز احمد، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (ڈسٹرک ریٹرننگ آفیسرسدھنوتی) چوہدری محمد فیاض، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (ڈسٹرک ریٹرننگ آفیسرباغ) فاروق احمد، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (ڈسٹرک ریٹرننگ آفیسرحویلی کہوٹہ) لیاقت علی خان، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (ڈسٹرک ریٹرننگ آفیسرمیرپور) راجہ فیصل مجید خان، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (ڈسٹرک ریٹرننگ آفیسرکوٹلی) مشتاق احمد طاہر، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (ڈسٹرک ریٹرننگ آفیسربھمبر) میاں عارف حسین، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (ریٹرننگ آفیسرایل اے۔1 میرپور۔1راجہ شمریز خان،سول جج کورٹ نمبر1 (ریٹرننگ آفیسرایل اے۔2میرپور۔2) عبدالغفور، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (ریٹرننگ آفیسرایل اے۔3میرپور۔3) جہانگیر احمد، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (ریٹرننگ آفیسرایل اے۔4میرپور۔4) محمد فاروق رشید، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (ریٹرننگ آفیسرایل اے۔5بھمبر۔1) محمد ادریس بھٹی، سول جج (ریٹرننگ آفیسر ایل اے۔6بھمبر۔2) بابر علی خان، سینئر سول جج(ریٹرننگ آفیسر ایل اے۔ 7بھمبر۔3) سکندر خان، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (ریٹرننگ آفیسرایل اے۔8کوٹلی۔1) محمد شکیل خان، سول جج (ریٹرننگ آفیسر ایل اے۔9کوٹلی۔ 2) وسیم حسین، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (ریٹرننگ آفیسرایل اے۔10کوٹلی۔3) چوہدری خالد حسین ثاقب، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (ریٹرننگ آفیسرایل اے۔11کوٹلی۔ 4) سردار شاہزمان، سول جج (ریٹرننگ آفیسر ایل اے۔ 12کوٹلی۔5) سید مظہر علی کاظمی، سینئر سول جج (ریٹرننگ آفیسر ایل اے۔13کوٹلی۔6) گل شیر احمد، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (ریٹرننگ آفیسرایل اے۔14باغ۔1) ارباب اعظم خان، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (ریٹرننگ آفیسرایل اے۔15باغ۔2) آفتاب طارق میر، سول جج (ریٹرننگ آفیسر ایل اے۔ 16باغ۔3) عمران وزیر، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (ریٹرننگ آفیسرایل اے۔17باغ۔4) راشد افتخار ہاشمی، سول جج (ریٹرننگ آفیسر ایل اے۔18پونچھ و سدھنوتی۔1) محمد صغیر خان، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (ریٹرننگ آفیسرایل اے۔19پونچھ و سدھنوتی۔2) محمد شبیر، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (ریٹرننگ آفیسرایل اے۔20پونچھ و سدھنوتی۔3)ے محمد شہزاد، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (ریٹرننگ آفیسرایل اے۔21پونچھ و سدھنوتی۔4) سید وسیم احمد گیلانی، سول جج (ریٹرننگ آفیسر ایل اے۔ 22پونچھ و سدھنوتی۔5) عثمان حیدر، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (ریٹرننگ آفیسرایل اے۔23پونچھ وسدھنوتی۔6) ظفر محمود، سول جج (ریٹرننگ آفیسر ایل اے۔24پونچھ و سدھنوتی۔7) نعیم احمد، سینئر سول جج (ریٹرننگ آفیسر ایل اے۔25نیلم۔1) سہیل اسلم، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (ریٹرننگ آفیسرایل اے۔26نیلم۔2) ایاز بشیر، سینئر سول جج (ریٹرننگ آفیسر ایل اے۔ 27مظفرآباد۔1) عاشر احمد، سول جج (ر یٹرننگ آفیسر ایل اے۔ 28مظفرآباد۔2) عقیل احمد، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (ریٹرننگ آفیسرایل اے۔29مظفرآباد۔3) محمد سجاد،سول جج (ریٹرننگ آفیسر ایل اے۔ 30مظفرآباد۔ 4) سید برہان حیدر گردیزی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (ریٹرننگ آفیسرایل اے۔31مظفرآباد۔ 5) عبدالوحید مغل، سینئر سول جج (ریٹرننگ آفیسر ایل اے۔ 32مظفرآباد۔6) سید ذوالفقار علی شاہ، سینئر سول جج (ریٹرننگ آفیسر ایل اے۔33مظفرآباد۔7)خرم نذیر عباسی،شامل ہیں۔

Rectangle 4142
Rectangle 4142
Rectangle 4142

مظفرآباد(پی آئی ڈی)23 دسمبر 2021

چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) عبدالرشید سلہریا نے جمعرات کے روز آزادکشمیر میں بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کے حوالہ سے حلقہ بندیوں کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ اس موقع پر سینئر ممبر الیکشن کمیشن راجہ محمد فاروق نیاز، ممبر الیکشن کمیشن فرحت علی میر، سیکرٹری الیکشن کمیشن محمد غضنفر خان اور ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ راجہ اظہر اقبال بھی موجود تھے۔ چیف الیکشن کمشنر نے آزاد جموں وکشمیر لوکل کونسل کی از سر نو حلقہ بندیوں کے لیے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 23 دسمبر 2021 تا 05 جنوری 2022 تیاری ابتدائی مسودہ ازاں حلقہ بندی کمیٹی، 06 جنوری 2022 تا 09 جنوری 2022 اشاعت ابتدائی مسودہ حلقہ بندی ازاں حلقہ بندی کمیٹی، 07 جنوری 2022 تا 14 جنوری 2022 حلقہ بندی اتھارٹی کے پاس عذر داریاں کرنے کا دورانیہ، 08جنوری 2022 تا 20 جنوری 2022 حلقہ بندی اتھارٹی کی جانب سے موصولہ عذر داریوں کی سماعت و فیصلہ جات کا دورانیہ، 21 جنوری 2022 تا 24 جنوری 2022 حلقہ بندی کمیٹی کی جانب سے حتمی حلقہ بندی الیکشن کمیشن کو ارسال کرنا ہوں گی جبکہ بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کے سلسلہ میں لوکل کونسل ہاء کی ازسر نو حلقہ بندی کے لیے ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں کمیٹی بھی قائم کر دی گئی ہے۔ کمیٹی میں ڈپٹی کمشنر چیئرمین حلقہ بندی کمیٹی ہوں گے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر اور اسسٹنٹ الیکشن کمشنر، ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر ممبر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کو اختیارحاصل ہوگا کہ وہ اپنی ضرورت کے مطابق کسی بھی محکمہ سے آفیسر مامور کر سکتا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آزادکشمیر میں عدالت العظمیٰ کے حکم کے مطابق بلدیاتی انتخابات اگست سے قبل کروائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے ابھی تک ووٹ کا اندراج نہیں کروایا وہ 20 فروری 2022تک اپنے ووٹ کا اندراج کروالیں۔ اس حوالے سے بھی ہدایات جار ی کر دی گئی ہیں۔